المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إياس بن عامر الغافقي، عن عقبة بن عامر باب: ایاس بن عامر غافقی کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14962
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْباعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ إِيَاسِ بْنَ عَامِرٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ} [الواقعة: ٧٤] قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ وَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ»ترجمہ
جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الواقعہ: 74] تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب ”اپنے سب سے بلند رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الاعلیٰ: 1] نازل ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“