المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إياس بن عامر الغافقي، عن عقبة بن عامر باب: ایاس بن عامر غافقی کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14961
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ الْغَافِقِيُّ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ قَدْ سَمَّاهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ} [الواقعة: ٧٤] قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ» وَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ» وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ثَلَاثَ مَرَّاتٍترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الواقعہ: 74] تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب ”اپنے سب سے بلند رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الاعلیٰ: 1] نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“ اور رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو تین بار ”پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے“ کہتے، اور جب سجدہ کرتے تو تین بار ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے“ کہتے۔