المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن شماسة، عن عقبة بن عامر باب: عبدالرحمن بن شماسہ کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14940
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنِ ابْنِ شِمَاسَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ مِنْ أُمَّتِي عِصَابَةٌ يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ قَاهِرِينَ لِعَدُوِّهِمْ لَا يَضُرُّهُمْ مُعَادَاةُ مَنْ عَادَاهُمْ حَتَّى تَأْتِيَهُمْ السَّاعَةُ وَهُمْ عَلَى ذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر لڑتا رہے گا، اپنے دشمن پر غالب رہتے ہوئے، انہیں دشمنی کرنے والوں کی دشمنی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، یہاں تک کہ قیامت آ جائے اور وہ اسی حالت پر ہوں گے۔“