المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن رباح، عن عقبة بن عامر باب: علی بن رباح کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِ عُمَّالِكُمْ وَشِرَارِهِمْ؟» قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «فَإِنَّ خِيَارَهُمْ لَكُمْ مَنْ تُحِبُّونَهُ وَيُحِبُّكُمْ وَتَدْعُونَ اللهَ لَهُمْ وَيَدْعُونَ اللهَ لَكُمْ، وَشِرَارُهُمْ شِرَارُهُمْ لَكُمْ مَنْ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ وَتَدْعُونَ اللهَ عَلَيْهِمْ وَيَدْعُونَ اللهَ عَلَيْكُمْ» فَقَالُوا: أَفَلَا نُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا، دَعُوهُمْ مَا صَامُوا وَصَلُّوا»سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے حکمرانوں میں سے اچھے اور برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے ان میں سے اچھے وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں، اور تمہارے لیے ان میں سے برے وہ ہیں جن سے تم نفرت کرو اور وہ تم سے نفرت کریں، تم ان پر بددعا کرو اور وہ تم پر بددعا کریں۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ روزہ رکھیں اور نماز پڑھیں انہیں چھوڑے رکھو۔“