المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه باب: محمد بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1486
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ، ثنا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ - قَالَ هُشَيْمٌ: وَلَا أَظُنُّنِي إِلَّا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأُكَلِّمَهُ فِي أُسَارَى بَدْرٍ، فَوَافَقْتُهُ، وَهُوَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ الْمَغْرِبَ، أَوِ الْعِشَاءَ، فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ، أَوْ يَقْرَأُ، وَقَدْ خَرَجَ صَوْتُهُ مِنَ الْمَسْجِدِ {إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ} [الطور: ٨] ، فَكَأَنَّمَا صُدِعُ قَلْبِي "ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس بدر کے قیدیوں کے بارے میں بات کرنے آیا، تو میں نے آپ ﷺ کو اپنے صحابہ کے ساتھ مغرب یا عشاء پڑھتے پایا، میں نے آپ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ فرما رہے تھے، یا پڑھ رہے تھے، اور آپ ﷺ کی آواز مسجد سے نکل رہی تھی: ”بیشک تیرے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں“ [سورۃ الطور: 8]، تو گویا میرا دل پھٹ گیا۔