المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14830
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي فَرُّوجِ حَرِيرٍ، ثُمَّ نَزَعَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْتَ فِيهِ، ثُمَّ نَزَعْتَهُ؟ قَالَ: «إِنَّ هَذَا لَيْسَ مِنْ لِبَاسِ الْمُتَّقِينَ»ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ریشمی فروج (چاک دار جبہ) پہن کر نماز پڑھی، پھر اسے اتار دیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اسے پہن کر نماز پڑھی، پھر اتار دیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ متقی لوگوں کا لباس نہیں ہے۔“