المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة باب: ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14822
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: نَذَرَتْ أُخْتِي أنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللهِ فَأَمَرَتْنِي أنْ أَسْتَفْتِي لَهَا، فَاسْتَفْتَيْتُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ» ، وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُفَارِقُ عُقْبَةَترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ جائے گی، اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے فتویٰ معلوم کروں۔ چنانچہ میں نے نبی کریم ﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پیدل بھی چلے اور سواری بھی کرے۔“
راوی کہتے ہیں: ابوالخیر سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے کبھی جدا نہیں ہوتے تھے۔