المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، عن أبي مسعود باب: ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " قُمْ فَصَلِّ، وَذَاكَ لَزَوَالِ الشَّمْسِ حِينَ قَالَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَهُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعَصْرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ بَزَقَ الْفَجْرُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْفَجْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَتَاهُ مِنَ الْغَدِ الظُّهْرَ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَهُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الظُّهْرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ كَانَ ظِلُّهُ مِثْلَيْهِ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعَصْرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ الْوَقْتَ الْأَوَّلَ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَتَاهُ بَعْدَ أنْ غَابَ الشَّفَقُ وَأَظْلَمَ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَتَاهُ بَعْدَ أنْ طَلَعَ الْفَجْرُ وأَسْفَرَ فَقَالَ: قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّى الصُّبْحَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ صَلَاةٌ "سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، اور یہ سورج ڈھلنے کے وقت تھا، جب سورج ڈھل چکا تھا، چنانچہ آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو گیا تو وہ آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے عصر کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر جب سورج غروب ہوا تو وہ آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں۔ پھر جب شفق غائب ہو گئی تو وہ آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے عشاء کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر جب فجر پھوٹی تو وہ آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے فجر کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر اگلے دن وہ ظہر کے وقت آئے جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو گیا تو کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر جب ہر چیز کا سایہ اس سے دگنا ہو گیا تو وہ آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے عصر کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر وہ پہلے ہی وقت پر آئے جب سورج غروب ہوا اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں۔ پھر شفق غائب ہونے اور اندھیرا چھا جانے کے بعد آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے عشاء کی چار رکعتیں پڑھیں۔ پھر فجر طلوع ہونے اور روشنی پھیلنے کے بعد آئے اور کہا: کھڑے ہو کر نماز پڑھیے، تو آپ ﷺ نے فجر کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر جبریل علیہ السلام نے کہا: ”ان دونوں کے درمیان ہی نماز کا وقت ہے۔“