المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ثور الحداني - حي من مراد - عن أبي مسعود باب: ابوثور حدانی، (حدان قبیلہ مراد کی ایک شاخ ہے)، کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُمَارَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْحُدَّانِيِّ - حَيٌّ مِنْ مُرَادٍ - قَالَ: دُفِعْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَهُمْ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ أَيَّامَ الْجَرَعَةِ حِينَ صَنَعَ النَّاسُ لِسَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ مَا صَنَعُوا، وَأَبُو مَسْعُودٍ يُعَلِّمُ النَّاسَ وَيَقُولُ: وَاللهِ مَا أَرَى أنْ لَيُرَدَّ عَلَى عَقِبَيْهَا حَتَّى يَكُونَ فِيهَا دِمَاءٌ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: «وَاللهِ لَتُرَدَّنَّ عَلَى عَقِبَيْهَا وَلَا يَكُونُ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ، وَلَا أَعَلَمُ الْيَوْمَ فِيهَا شَيْءً إِلَّا عَلِمْتُهُ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ» وَلَمْ يَذْكُرْ هَارُونُ بْنُ سَعْدٍ فِي حَدِيثِهِ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ "ابوثور حدانی - جو قبیلہ مراد کی ایک شاخ سے تھے - کہتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا جبکہ وہ جرعہ کے دنوں میں مسجدِ کوفہ میں تھے، جب لوگوں نے سعید بن العاص کے ساتھ جو کیا سو کیا، اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ لوگوں کو تعلیم دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے: اللہ کی قسم! میرا خیال نہیں کہ یہ فتنہ اپنی ابتدائی حالت پر واپس آئے گا جب تک اس میں خون نہ بہایا جائے۔ اس پر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ ضرور اپنی ابتدائی حالت پر واپس آئے گا حالانکہ اس میں خون کا ایک پیمانہ بھی نہ بہایا جائے گا، اور آج میں اس (فتنے) کے بارے میں جو کچھ بھی جانتا ہوں وہ میں نے اسی وقت جان لیا تھا جب محمد ﷺ زندہ تھے۔
ہارون بن سعد نے اپنی روایت میں ابوالبختری کا ذکر نہیں کیا۔