المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
همام بن الحارث، عن أبي مسعود باب: ہمام بن حارث کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14773
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أنَّ حُذَيْفَةَ، صَلَّى بِأَصْحَابِهِ عَلَى دُكَّانٍ بالمدائِنِ، فَأَنْزَلَهُ أَبُو مَسْعُودٍ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ: «أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّا كُنَّا نُهِينَا عَنْ هَذَا؟» قَالَ: «بَلَى قَدْ ذَكَرْتُ حِينَ أَنْزَلْتَنِي»ترجمہ
ہمام بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مدائن میں ایک چبوترے پر کھڑے ہو کر اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں نیچے اتار دیا۔ جب انہوں نے نماز مکمل کر لی تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہمیں اس سے منع کیا جاتا تھا؟ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، جب تم نے مجھے اتارا تو مجھے یاد آ گیا تھا۔