المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمر بن سعد البجلي، عن أبي مسعود باب: عمر بن سعد بجلی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14763
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: شَهِدْتُ صَنِيعًا فِيهِ أَبُو مَسْعُودٍ وَقَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ، وَجَوَارٍ يُغَنِّينَ، فَقُلْتُ: سُبْحَانَ اللهِ أَتَفْعَلُونَ هَذَا وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَهْلُ بَدْرٍ؟ فَقَالُوا: «رُخِّصَ لَنَا فِي الْغِنَاءِ فِي الْعُرْسِ، وَالْبُكَاءِ فِي غَيْرِ نِيَاحَةٍ»ترجمہ
عمر بن سعد بجلی کہتے ہیں: میں ایک ایسی تقریب میں حاضر ہوا جس میں سیدنا ابومسعود اور سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہما موجود تھے، اور لڑکیاں گا رہی تھیں، میں نے کہا: سبحان اللہ! تم یہ کرتے ہو حالانکہ تم محمد ﷺ کے صحابہ اور اہلِ بدر ہو؟ انہوں نے کہا: ہمیں شادی میں گانے کی اور بغیر نوحہ کیے رونے کی اجازت دی گئی ہے۔