حدیث نمبر: 14715
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ: قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو لِحُذَيْفَةَ: أَلَا تُحَدِّثُنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «إِنَّ مَعَ الدَّجَّالِ إِذَا خَرَجَ مَاءً وَنَارًا، أَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ أَنَّهُ نَارٌ فَمَاءٌ بَارِدٌ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَقَعْ فِي الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهُ نَارٌ فَإِنَّهُ مَاءٌ عَذْبٌ بَارِدٌ» . فَقَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو: وَأَنَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ ذَلِكَ.
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ ہمیں وہ حدیث بیان نہیں کریں گے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”دجال جب نکلے گا تو اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوں گے، جسے لوگ آگ سمجھیں گے وہ حقیقت میں ٹھنڈا پانی ہوگا، پس تم میں سے جو کوئی یہ زمانہ پائے وہ اس چیز میں جا گرے جسے لوگ آگ سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ ٹھنڈا میٹھا پانی ہوگا۔“ سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی یہ حدیث آپ ﷺ سے سنی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14715
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 232، حدیث 643