المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن ربعي باب: عبدالملک بن عمیر کی ربعی سے روایات
حدیث نمبر: 14713
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَاتَ رَجُلٌ فَقِيلَ لَهُ: مَا عَمِلْتَ؟، فَقَالَ: كُنْتُ أُبَايِعُ النَّاسَ وَأَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ، وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ، فَمَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ "، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ: سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”ایک آدمی فوت ہوا تو اس سے پوچھا گیا: تم نے کیا عمل کیا تھا؟ اس نے کہا: میں لوگوں سے لین دین کرتا تھا، سکے کی کمی بیشی میں نرمی برتتا تھا، اور تنگ دست کو مہلت دیتا تھا۔ چنانچہ وہ فوت ہوا تو جنت میں داخل ہوا۔“ اس پر سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔