المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن أبي حازم، عن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه باب: قیس بن ابی حازم کی سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14633
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إنِّي أَتَأَخَّرُ عَنِ الصَّلَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ غَضَبًا فِي مَوْعِظَةٍ مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ وَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ؛ فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ»ترجمہ
(ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور) عرض کیا: میں فلاں شخص کی وجہ سے نماز سے پیچھے رہ جاتا ہوں جو ہمیں لمبی نماز پڑھاتا ہے، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو کسی نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے کچھ لوگ متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو بھی لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں بوڑھا، کمزور اور حاجت مند بھی ہوتا ہے۔“