المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
قيس بن أبي حازم، عن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه باب: قیس بن ابی حازم کی سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14632
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطَوَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ إنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ مِمَّا يُطَوِّلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ أَشَدَّ غَضَبًا فِي مَوْعِظَةٍ مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ وَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ؛ فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ»ترجمہ
(ایک آدمی نے کہا:) اللہ کی قسم! میں نمازِ فجر سے فلاں شخص کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہوں جو ہمیں لمبی نماز پڑھاتا ہے، تو میں نے نبی کریم ﷺ کو کسی نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے کچھ لوگ متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو بھی لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں کمزور، بوڑھا اور حاجت مند بھی ہوتا ہے۔“