حدیث نمبر: 14629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنِّي أَتَأَخَّرُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ يُطِيلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ أَشَدَّ غَضَبًا فِي مَوْعِظَةٍ مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، وَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى لِلنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ»
ترجمہ

(ایک آدمی نے کہا:) میں نماز فجر میں فلاں شخص کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہوں جو ہمیں لمبی نماز پڑھاتا ہے، تو میں نے نبی کریم ﷺ کو کبھی کسی نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے کچھ لوگ متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو بھی لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں کمزور، بوڑھا اور حاجت مند بھی ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14629
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 207، حدیث 557