المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منصور بن المعتمر، عن أبي وائل، عن أبي مسعود باب: منصور بن معتمر کی، ابووائل کے واسطے سے، سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14612
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ متويه الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ، فَمَا يَجِدُ أَحَدُنَا شَيْئًا يَتَصَدَّقُ بِهِ حَتَّى يَنْطَلِقَ إِلَى السُّوقِ، فَيَحْمِلُ عَلَى ظَهْرِهِ، فَيَجِيءُ بِالصَّدَقَةِ فَيُعْطِيَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنِّي لَأَعْرِفُ الْيَوْمَ رَجُلًا لَهُ مِائَةُ أَلْفٍ مَا كَانَ لَهُ يَوْمَئِذٍ دِرْهَمٌ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ صدقہ کرنے کا حکم دیتے تو ہم میں سے کسی کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ہوتا یہاں تک کہ وہ بازار جا کر اپنی پیٹھ پر بوجھ اٹھاتا (مزدوری کرتا)، پھر صدقہ لے کر نبی کریم ﷺ کو دیتا، اور آج میں ایک ایسے آدمی کو جانتا ہوں جس کے پاس ایک لاکھ (درہم) ہیں، جبکہ اس دن اس کے پاس ایک درہم بھی نہ تھا۔