المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الحكم بن عتيبة، عن أبي وائل، عن أبي مسعود باب: حکم بن عتیبہ کی، ابووائل کے واسطے سے، سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14611
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ صَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ائْتِنِي مَعَكَ بِخَمْسَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتَأْذَنُ فِي السَّادِسِ»ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی، جس کی کنیت ابوشعیب تھی، نے نبی کریم ﷺ کے لیے کھانا تیار کیا اور کہا: میرے ساتھ پانچ آدمی لے آئیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم چھٹے کی بھی اجازت دیتے ہو؟“