❮
❯
حدیث نمبر: 14559
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّا نَمُرُّ فِي هَذِهِ الْأَسْوَاقِ فَنَنْظُرُ إِلَى هَذِهِ الْفَوَاكِهِ فَنَشْتَهِيهَا وَلَيْسَ مَعَنَا فَلْسٌ نَشْتَرِي بِهِ فَهَلْ لَنَا فِي ذَلِكَ أَجْرٌ؟ فَقَالَ: «وَهَلِ الْأَجْرُ إِلَّا فِي ذَلِكَ»
ترجمہ

سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم ان بازاروں سے گزرتے ہیں تو ان پھلوں کو دیکھ کر ان کی خواہش ہوتی ہے، حالانکہ ہمارے پاس خریدنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں ہوتا، تو کیا اس میں ہمارے لیے کوئی اجر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اجر تو اسی میں ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14559
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 183، حدیث 487