المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم الليثي أبو نصر باب: سیدنا عاصم لیثی، ابونصر، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14537
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْصَّابُونِيُ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ سِنَانٍ الدَّارِعُ قَالَا: ثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَإِذَا النَّاسُ يَقُولُونَ: نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ غَضِبِ اللهِ وَغَضِبِ رَسُولِهِ قَالَ: قُلْتُ: مَاذَا قَالُوا؟ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِهِ فَقَامَ رَجُلٌ فَأَخَذَ بِيَدِ ابْنِهِ فَأَخْرَجَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَعَنَ اللهُ الْقَائِدَ وَالْمَقُودَ وَيْلٌ لِهَذِهِ يَوْمًا لِهَذِهِ الْأُمَّةِ مِنْ فُلَانٍ ذِي الِاسْتَاهِ»ترجمہ
سیدنا عاصم لیثی رضی اللہ عنہ، بشر بن عاصم لیثی کے والد، بیان کرتے ہیں: میں مدینہ کی مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں: ہم اللہ کے غضب اور اس کے رسول ﷺ کے غضب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: انہوں نے کیا کہا؟ رسول اللہ ﷺ اپنے منبر پر خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر اسے مسجد سے باہر لے گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ لعنت کرے آگے لے جانے والے اور پیچھے جانے والے دونوں پر، اس امت کے لیے فلاں بڑی سرین والے کی وجہ سے ایک دن بڑی تباہی آئے گی۔“