المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطية القرظي كان ينزل الكوفة باب: سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ، جو کوفہ میں رہائش رکھتے تھے
حدیث نمبر: 14504
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيَّ، يَقُولُ: «كُنْتُ يَوْمَ حَكَمَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ غُلَامًا فَنَظَرُوا إِلَى مُؤْتَزَرِي فَلَمْ يَجِدُونِي أَنْبَتُّ، فَهَا أَنَا ذَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ»ترجمہ
سیدنا عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جس دن سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے بنو قریظہ کے بارے میں فیصلہ کیا، میں ایک لڑکا تھا، انہوں نے میرا تہبند دیکھا تو میرے بال نہیں اگے تھے، چنانچہ آج میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔