حدیث نمبر: 14493
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ خِرِّيتِ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى جلبا، فَأَعْطَاهُ دِينَارًا فَقَالَ: «اشْتَرِ لَنَا شَاةً» فَانْطَلَقَ فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَبَاعَهُ شَاةً بِدِينَارٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي صَفْقَةِ يَمِينِكَ» قَالَ: فَإِنْ كُنْتُ لَأَقُومُ فِي الْكُنَاسَةِ فَمَا أرْجِعُ إِلَى أَهْلِي حَتَّى أَرْبَحَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا
ترجمہ

…نبی کریم ﷺ جانوروں کے ایک ریوڑ کے پاس آئے، آپ ﷺ نے انہیں ایک دینار دیا اور فرمایا: ”ہمارے لیے ایک بکری خرید لاؤ۔“ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک شخص ملا تو اسے ایک بکری ایک دینار میں بیچ دی، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر آئے۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اللہ تمہارے سودے میں برکت دے۔“ عروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس دعا کی برکت سے میں کناسہ (بازار) میں کھڑا ہوتا اور اپنے گھر والوں کے پاس اس وقت تک واپس نہ جاتا جب تک چالیس ہزار کا نفع نہ کما لیتا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14493
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 160، حدیث 421