المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عائذ بن نصيب، عن عروة البارقي باب: عائذ بن نصیب کی سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14487
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَائِذِ بْنِ نُصَيْبٍ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَرَسًا شَقْرَاءَ فِي سُوقِ الْمَدِينَةِ مَعَ أَعْمَامِي بَادِي نَاصِيَتِهَا بِأُصْبُعَيْهِ وَقَالَ: «الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ مدینہ کے بازار میں میرے چچاؤں کے ساتھ ایک سرخی مائل گھوڑی کے پاس آئے، آپ ﷺ نے اپنی دو انگلیوں سے اس کی پیشانی کے کھلے بال پکڑے اور فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے بھلائی باندھی گئی ہے۔“