❮
❯
حدیث نمبر: 14444
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرُّزِّيُّ قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ، أَنَا غَاضِرَةُ بْنُ عُرْوَةَ الْفُقَيْمِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ مُنْتَظِرونَ الصَّلَاةَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَجُلٌ يَقْطُرُ رَأْسُهُ مِن وُضُوءٍ تَوَضَّأَهُ أَو مِنْ غْسْلٍ اغْتَسَلَهُ فَصَلَّى بِنَا، فَلَمَّا صَلَّيْنَا جَعَلَ النَّاسُ يَقُومُونَ إِلَيْه يَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ كَذَا يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ كَذَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «هَكَذَا يَا أَيُّهَا النَّاسُ إنَّ دِينَ اللهِ فِيهِ يُسْرٌ» ثَلَاثًا وَخَرَجْتُ مِن الْبَابِ فَانْطَلَقْتُ
ترجمہ

سیدنا عروہ فقیمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مدینہ آیا اور مسجد میں داخل ہوا، لوگ نماز کا انتظار کر رہے تھے، اتنے میں ایک شخص ہمارے پاس تشریف لائے جن کے سر سے اس وضو یا غسل کا پانی ٹپک رہا تھا جو انہوں نے کیا تھا، انہوں نے ہمیں نماز پڑھائی۔ جب ہم نماز پڑھ چکے تو لوگ آپ ﷺ کی طرف اٹھ کر آنے اور پوچھنے لگے: یا رسول اللہ! فلاں بات کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ یا رسول اللہ! فلاں بات کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے تین بار فرمایا: ”اے لوگو! بات یوں ہے کہ اللہ کے دین میں آسانی ہے۔“ اور میں دروازے سے نکل کر چلا گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14444
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 146، حدیث 372