❮
❯
حدیث نمبر: 14442
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ طَرَفَةُ، عَنْ جَدِّهِ عَرْفَجَةَ بْنِ أَسْعَدَ أَنَّهُ أُصِيبَ أَنْفُهُ يَوْمَ الْكُلَابِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَاتَّخَذَ أنْفًا مِن وَرِقٍ فَأَنْتَنَ عَلَيْه فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ «أَنْ يَتَّخِذَ أَنْفًا مِن ذَهَبٍ»
ترجمہ

عبدالرحمن بن طرفہ رحمہ اللہ اپنے دادا سیدنا عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی ناک زمانہ جاہلیت میں جنگِ کُلاب کے دن کٹ گئی تھی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوا لی، مگر وہ اس میں سے بدبو دینے لگی، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14442
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 146، حدیث 370