المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه عرفجة بن ضريح الأشجعي باب: جن صحابہ کا نام عرفجہ ہے: سیدنا عرفجہ بن ضریح اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14436
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ سِيَاهٍ الثَّقَفِيُّ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «إنَّهَا سَتَكُونُ هَنَاتٌ، وَهَنَاتٌ - يُطَوِّلُ بِهَا صَوْتَهُ - فَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ أَمْرَ أُمَّتِي، وَهِي جَمِيعٌ فَاقْتُلُوه كَائِنًا مَنْ كَانَ»ترجمہ
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب کچھ فتنے اور مشکلات پیش آئیں گی“ - آپ ﷺ اس لفظ کو کھینچ کر ادا فرماتے - ”تو جسے تم دیکھو کہ وہ میری امت کے معاملے کو، جبکہ وہ متحد ہو، متفرق کرنا چاہتا ہے، تو اسے قتل کر دو، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“