المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه عرفجة بن ضريح الأشجعي باب: جن صحابہ کا نام عرفجہ ہے: سیدنا عرفجہ بن ضریح اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14432
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا هَيْثَمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، وَمُجَالِدٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ، - رَجُلٍ مِن قَوْمِهِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «مَنْ مَشَى إِلَى أُمَّتِي وَهُم جَمِيعٌ يُرِيدٌ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُمْ فَاقْتُلُوهُ كَائِنًا مَنْ كَانَ»ترجمہ
عرفجہ - جو راوی کی قوم کے ایک فرد تھے - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو میری امت کی طرف، جبکہ وہ متحد ہوں، اس ارادے سے بڑھے کہ ان کے درمیان تفرقہ ڈالے، تو اسے قتل کر دو، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“