المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه عرفجة بن ضريح الأشجعي باب: جن صحابہ کا نام عرفجہ ہے: سیدنا عرفجہ بن ضریح اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14429
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَكُونُ بَعْدِي هَنَاتٌ، وَهَنَاتٌ - فَطَوَّلَ بِهَا صَوْتَهُ -، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ وَأمْرُهُمْ جَمِيعٌ فَاقْتُلُوهُ كَائِنًا مَنْ كَانَ، حَلَفَ مَا اسْتَثْنَى أَحَدًا مِنَ النَّاسِ»ترجمہ
سیدنا عرفجہ اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے بعد کچھ فتنے اور مشکلات پیش آئیں گی“ - آپ ﷺ نے اس لفظ کو کھینچ کر ادا فرمایا - ”تو جو امتِ محمد ﷺ کو، جبکہ ان کا معاملہ متحد ہو، متفرق کرنا چاہے، اسے قتل کر دو، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“ آپ ﷺ نے قسم کھائی اور کسی کو بھی مستثنیٰ نہیں کیا۔