المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
من اسمه عرفجة بن ضريح الأشجعي باب: جن صحابہ کا نام عرفجہ ہے: سیدنا عرفجہ بن ضریح اشجعی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14427
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «إنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي هَنَاتٌ، وَهَنَاتٌ، فَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ وَهُمْ جَمِيعٌ فَاقْتُلُوه كَائِنًا مَنْ كَانَ»ترجمہ
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد کچھ فتنے اور مشکلات پیش آئیں گی، تو جسے تم دیکھو کہ وہ امتِ محمد ﷺ کو، جبکہ وہ متحد ہوں، متفرق کرنا چاہتا ہے، تو اسے قتل کر دو، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“