المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نصر بن شفي، عن عتبة بن عبد باب: نصر بن شُفَی کی سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْمِسْمَعِيُّ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ نَصْرِ بْنِ شُفَيٍّ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنْ جَزِّ أَذْنَابِ الْخَيْلِ وَنَوَاصِيِهَا وأَعْرافِها، فَأَمَّا أَذْنَابُهَا فَإِنَّهَا مَذَابُّهَا، وَأَمَّا أَعْرَافُهَا فَإِنَّهَا إِدْفَاؤُهَا، وَأَمَّا نَوَاصِيهَا فَإِنَّ الْخَيْرَ مَعْقُودٌ فِيهَا»ترجمہ
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گھوڑوں کی دُمیں، پیشانی کے بال اور ایال (گردن کے بال) کاٹنے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”رہی ان کی دُمیں، تو وہ ان کے لیے مکھیاں اڑانے کا ذریعہ ہیں، اور رہے ان کے ایال، تو وہ ان کی گرمائی کا ذریعہ ہیں، اور رہی ان کی پیشانی، تو اس میں بھلائی باندھی گئی ہے۔“