المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عتبة بن غزوان باب: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 14361
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْياطِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ صُبْحٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ، أَخِي بَنِي مَازِنِ بْنِ صَعْصَعَةَ وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ، الْمُتَمَسِّكُ فِيهِنَّ يَوْمَئِذٍ بِمِثْلِ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ لَهُ كَأَجْرِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ» ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَوَمِنْهُمْ؟ قَالَ: «بَلْ مِنْكُمْ» ، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَوَمِنْهُمْ؟ قَالَ: «لَا، بَلْ مِنْكُمْ» ثَلَاثُ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعًاترجمہ
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ - جو بنو مازن بن صعصعہ کے بھائی تھے اور صحابہ میں سے تھے - سے روایت ہے کہ نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تمہارے بعد صبر کے دن آئیں گے، اس وقت جو شخص تمہاری جیسی حالت پر قائم رہے گا اسے تم میں سے پچاس آدمیوں کے برابر اجر ملے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا نبی اللہ! کیا ان (بعد میں آنے والوں) میں سے پچاس کے برابر؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم میں سے۔“ صحابہ نے پھر عرض کیا: یا نبی اللہ! کیا ان میں سے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم میں سے۔“ تین یا چار بار یہی فرمایا۔