المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تميم بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: تمیم بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14324
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا: ثَنَا أَرْطَاةُ بْنُ حُسَيْنٍ الْبُنَانِيُّ، ثَنَا تَمِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَدِيُّ، لَا تَزْدَرِيَنَّ أَصْحَابِي، لَتُفْتَحَنَّ كُنُوزُ كِسْرَى، وَلَتَخْرُجَنَّ الظَّعِينَةُ مِنَ الْحِيرَةِ فِي جِوَارِ هَذَا الْبَيْتِ، ولَتُسْتَبَاحَنَّ عَلَى هَذَا الْمَالِ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ، ثُمّ تُطْرَحُ فِي آخِرِهِ، فَلَا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ» ، قَالَ عَدِيٌّ: فَلَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَتَيْنِ وَلَيَكُونُنَّ الثَّالِثَةُترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عدی! میرے صحابہ کو ہرگز حقیر مت سمجھنا، کسریٰ کے خزانے ضرور فتح کیے جائیں گے، اور (اکیلی) عورت اس گھر (کعبہ) کی پناہ میں حیرہ سے نکلے گی، اور اس مال کی حفاظت دن کے شروع میں کی جائے گی، پھر دن کے آخر میں اسے پھینک دیا جائے گا اور کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔“ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ان میں سے دو پیشین گوئیاں اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہیں، اور تیسری بھی ضرور ہو کر رہے گی۔