المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مري بن قطري، عن عدي بن حاتم باب: مری بن قطری کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنِّي أَسْأَلُكَ عَنْ طَعَامٍ أدَعُهُ لَا أدَعُهُ إلَّا تَحَرُّجًا قَالَ: «لَا تَدَعْ شَيْئًا ضَارَعْتَ النَّصْرَانِيَّةَ فِيهِ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ سے ایک ایسے کھانے کے بارے میں پوچھتا ہوں جسے میں چھوڑ دیتا ہوں، محض احتیاطاً (گناہ کے ڈر سے) چھوڑتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز میں تم نے نصرانیت سے مشابہت اختیار کی ہو اسے مت چھوڑو۔“