المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مري بن قطري، عن عدي بن حاتم باب: مری بن قطری کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14319
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُرِّيَّ بْنَ قَطَرِيٍّ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنِّي أُرْسِلُ كَلْبِي فَيَأْخُذُ الصَّيْدَ فَلَا أَجِدُ مَا أَذْبَحُهُ إلَّا الْمَرْوَةَ وَالْعَصَا، قَالَ: «أَمْرِرِ الدَّمَ بِمَا شِئْتَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اپنا کتا چھوڑتا ہوں، وہ شکار پکڑ لیتا ہے مگر مجھے ذبح کرنے کے لیے تیز پتھر اور لکڑی کے سوا کچھ نہیں ملتا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس چیز سے بھی خون بہا سکو بہاؤ، اور اللہ کا نام لو۔“