المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد العزيز بن رفيع، عن تميم بن طرفة باب: عبدالعزیز بن رفیع کی تمیم بن طرفہ سے روایات
حدیث نمبر: 14307
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: تَشَهَّدُ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ يُطِعِ اللهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْكُتْ فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ» كَرِهَ لَهُ قَوْلَهُ: وَمَنْ يَعْصِهِمَاترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے سامنے خطبہ دیا اور کہا: جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے وہ ہدایت پا گیا، اور جو دونوں کی نافرمانی کرے وہ گمراہ ہو گیا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”خاموش ہو جاؤ، تم بہت برے خطیب ہو۔“ آپ ﷺ نے اس کے یہ کہنے کو ناپسند فرمایا کہ ”جو دونوں کی نافرمانی کرے“ (یعنی اللہ اور رسول کو ایک ہی ضمیر میں جمع کرنا)۔