المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن عدي بن حاتم باب: سعید بن جبیر کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14288
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَرْمِي الصَّيْدَ فَأَطْلُبُهُ فَلَا أَجِدُهُ إلَّا بَعْدَ لَيْلَةٍ، قَالَ: «إِذَا رَأَيْتَ سَهْمَكَ فِيهِ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ سَبُعٌ فَكُلْ»
قَالَ شُعْبَةُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا بِشْرٍ فَقَالَ: إِنَّمَا قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا عَرَفْتَ سَهْمَكَ فِيهِ وَلَمْ تَرَ فِيهِ أَثَرًا غَيْرَهُ وَتَعْلَمُ أَنَّهُ قَتَلَهُ فَكُلْ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں شکار کو تیر مارتا ہوں، پھر اسے تلاش کرتا ہوں تو ایک رات گزرنے کے بعد ہی پاتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اس میں اپنا تیر دیکھو اور اس میں سے کسی درندے نے نہ کھایا ہو تو کھاؤ۔“
شعبہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث ابوبشر کو سنائی تو انہوں نے کہا: سعید بن جبیر تو یوں بیان کرتے ہیں، عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے، نبی کریم ﷺ سے: آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم اپنا تیر اس میں پہچان لو اور اس کے سوا کوئی اور نشان نہ دیکھو، اور جان لو کہ اسی نے اسے مارا ہے، تو کھاؤ۔“