المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثوبان مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم " من غرائب مسند ثوبان رضي الله عنه يكنى أبا عبد الله ويقال: هو من اليمن، من حمير مولى آل رسول الله صلى الله عليه وسلم، ويقال أصابه سبي فاشتراه رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأعتقه كان يسكن حمص، مات سنة أربع باب: سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ (یہ مسند ثوبان رضی اللہ عنہ کی نادر روایات میں سے ہے)، کنیت ابوعبداللہ، کہا جاتا ہے کہ وہ یمن کے حمیر قبیلے سے ہیں، آل رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ ہیں، اور کہا جاتا ہے کہ وہ قید ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں خرید کر آزاد کر دیا، وہ حمص میں رہتے تھے، اور چار ہجری میں وفات پائی
حدیث نمبر: 1426
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الْكَلَاعِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَوْبَانَ رَضِي اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ نُحَاسٍ، فَقَالَ: «مَا بَالُ هَذَا؟» قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: «انْزِعْهُ عَنْكَ»ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ اپنے ایک صحابی کے پاس سے گزرے، اس کے ہاتھ میں پیتل کی ایک انگوٹھی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے کہا: کمزوری (واہنہ نامی بیماری) کے لیے ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اتار دو۔“