المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خيثمة بن عبد الرحمن، عن عدي بن حاتم باب: خیثمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14257
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إلَّا سَيُكَلِّمُهُ اللهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تَرْجُمَانٌ، فَيَنْظُرُ أيْمَنَهُ فَلَا يَرَى إلَّا عَمَلَهُ، وَيَنْظُرُ أشْأَمَهُ فَلَا يَرَى إلَّا عَمَلَهُ، ثُمَّ يَنْظُرُ أَمَامَهُ فَيَرَى النَّارَ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّقِيَ وَجْهَهُ النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک سے اللہ کلام فرمائے گا، اس کے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا۔ وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے عمل کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، اور اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے عمل کے سوا کچھ نظر نہ آئے گا، پھر اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ دیکھے گا۔ پس تم میں سے جو اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکے، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی سے۔“