المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 14241–14251) باب: (احادیث 14241 تا 14251)
حدیث نمبر: 14249
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: {الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ} [البقرة: ١٨٧] أَهُمَا الْخَيْطَانِ؟ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا، وَلَكِنَّهُ بَيَاضُ النَّهَارِ وسَوَادُ اللَّيْلِ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے فرمان ”سفید دھاگا کالے دھاگے سے“ [سورۃ البقرہ: 187] کے بارے میں بتائیے، کیا اس سے مراد واقعی دو دھاگے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ مسکرا دیے اور فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس سے مراد دن کی سفیدی اور رات کی سیاہی ہے۔“