حدیث نمبر: 14241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، قَالَا: ثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ كَيْفَ أَنْتَ إِذَا خَرَجَتِ الظَّعِينَةُ مِنْ قُصُورِ الْيَمَنِ حَتَّى تَأْتِيَ الْحِيرَةَ لَا تَخَافُ إِلَّا اللهَ وَالذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهَا؟ قُلْتُ: وَلِي طَيٌّ ومَقاتِبُها وَرِجَالُهَا " قَالَ: إِذًا يَكْفِيهَا اللهُ وَمَا سِوَاهَا
ترجمہ

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا جب یمن کے محلوں سے ایک اکیلی عورت کجاوے پر سوار نکلے گی، یہاں تک کہ حیرہ پہنچے گی، اور اسے اللہ کے سوا کسی کا اور اپنی بکریوں پر بھیڑیے کے سوا کسی کا خوف نہ ہو گا؟“ میں نے عرض کیا: میرے پاس تو (قبیلہ) طی اور اس کی جماعتیں اور اس کے مرد (اب بھی موجود) ہیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب تو اللہ اس کے لیے اور ان سب کے لیے کافی ہو گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14241
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 77، حدیث 169