المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمير بن قتادة الليثي أبو عبيد وهو عمير بن قتادة بن سعيد بن عامر بن جدع بن ليث بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان باب: سیدنا عمیر بن قتادہ لیثی ابوعبید رضی اللہ عنہ، وہ عمیر بن قتادہ بن سعید بن عامر بن جدع بن لیث بن بکر بن عبدمناہ بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں
حدیث نمبر: 14175
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالُوا: ثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ، ثَنَا سُوَيْدُ أَبُو حَاتِمٍ، صَاحِبُ الطَّعَامِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «طُولُ الْقُنُوتِ» قَالَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «جُهْدُ الْمُقِلِّ» ، قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ؟ قَالَ: «أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا»ترجمہ
سیدنا قتادہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کون سی نماز افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لمبے وقت تک عبادت میں کھڑے رہنا۔“ اس نے پوچھا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تھوڑے مال والے کی محنت سے دیا گیا صدقہ۔“ اس نے پوچھا: مومنوں میں سب سے کامل کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔“