المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن غيلان الثقفي باب: سیدنا عمرو بن غیلان ثقفی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14128
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَمُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ قَالُوا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَيْلَانَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللهُمَّ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي وَعَلِمَ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ، فَأَقْلِلْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَحَبِّبْ إِلَيْهِ لِقَاءَكَ وَعَجِّلْ لَهُ الْقَضَاءَ، وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي وَلَمْ يُصَدِّقْنِي وَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَكْثِرْ مَالَهُ وَأَطِلْ عُمُرَهُ»ترجمہ
سیدنا عمرو بن غیلان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: ”اے اللہ! جو شخص مجھ پر ایمان لائے، میری تصدیق کرے اور جان لے کہ میں جو کچھ لے کر آیا ہوں وہ تیری طرف سے حق ہے، تو اس کا مال اور اولاد کم کر دے، اسے اپنی ملاقات محبوب بنا دے، اور اس کے لیے (موت کا) فیصلہ جلد کر دے۔ اور جو شخص مجھ پر ایمان نہ لائے، میری تصدیق نہ کرے اور نہ جانے کہ میں جو کچھ لے کر آیا ہوں وہ تیری طرف سے حق ہے، تو اس کا مال زیادہ کر دے اور اس کی عمر لمبی کر دے۔“