حدیث نمبر: 14127
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْرَمَ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثَنَا يَحْيَى بْنَ رَبَاحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ، قَالَ: " انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِ قَوْمِهِ فَكَانَ فِيمَا أَوْصَانَا: «لِيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا» ، فَكُنْتُ أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا فَقَدَّمُونِي
ترجمہ

سیدنا عمرو بن سلمہ جرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے پاس اپنی قوم کے اسلام لانے کی خبر لے کر گیا، آپ ﷺ نے جو نصیحتیں ہمیں فرمائیں ان میں یہ بھی تھی: ”تم میں سے جو قرآن زیادہ جانتا ہو وہی تمہاری امامت کرائے۔“ چونکہ میں ان میں قرآن سب سے زیادہ جانتا تھا، اس لیے انہوں نے مجھے آگے کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14127
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 30، حدیث 55