المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن عوف بن ملحة المزني باب: سیدنا عمرو بن عوف بن ملحہ مزنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14078
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ»ترجمہ
سیدنا عمرو بن عوف بن ملحہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کنویں (میں گرنے سے ہونے والا نقصان) رائیگاں ہے، جانور کے (بلا قصد) زخمی کرنے کا نقصان بھی رائیگاں ہے، اور کان (میں کام کرتے ہوئے ہونے والا نقصان) بھی رائیگاں ہے، اور دفینے میں پانچواں حصہ (زکوٰۃ) لازم ہے۔“