❮
❯
حدیث نمبر: 14066
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُكْسَرَ سِكَّةُ الْمُسْلِمِينَ الْجَائِزَةُ بَيْنَهُمْ، إِلَّا مِنْ بَأْسٍ أَنْ يَكْسِرَ الدِّرْهَمَ فَيَجْعَلُهُ فِضَّةً أَوْ يُكْسَرَ الدِّينَارُ فَيُجْعَلُ دِرْهَمًا»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کے آپس میں رائج سکے کو توڑنے سے منع فرمایا، الا یہ کہ اس میں کوئی خرابی ہو، (یعنی) یہ کہ درہم کو توڑ کر خام چاندی بنا لیا جائے یا دینار کو توڑ کر درہم بنا لیا جائے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14066
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 198، حدیث 469