حدیث نمبر: 14049
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ، قَالَ: كُنَّا مَعَهُ فِي سَفَرٍ، وَكَانَ يَؤُمُّهُمْ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ، قَالَ لَنَا: لِيَؤُمَّكُمْ بَعْضُكُمْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَبِأَحَدِكُمُ الْحَاجَةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْحَاجَةِ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ہم ان کے ساتھ ایک سفر میں تھے، وہ ہمیں امامت کرایا کرتے تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے ہم سے فرمایا: تم میں سے کوئی امامت کرا لے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جب نماز کا وقت ہو جائے اور تم میں سے کسی کو (قضائے حاجت کی) ضرورت ہو تو وہ پہلے اپنی ضرورت پوری کرے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14049
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 192، حدیث 452