المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن نسي، عن عبد الله بن سلام باب: عبادہ بن نسی کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14006
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُنِيرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ نَجِدُكُمْ فِي كِتَابِ اللهِ أُمَّةٌ حَمَّادُونَ، مَوْلِدُ نَبِيِّهِمْ مَكَّةُ، وَهِجْرَتُهُ طَيْبَةُ، وَجِهَادُهُمْ بِالشَّامِ، يَأْتَزِرُونَ عَلَى أَنْصَافِهِمْ، وَيُظْهِرُونَ أَطْرَافَهُمْ، لَهُمْ دَوِيٌّ بِاللَّيْلِ فِي الْمَسَاجِدِ كَدَوِيِّ النَّحْلِ فِي غَارَاتِهَا، يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم آپ کو اللہ کی کتاب میں ایسی امت پاتے ہیں جو (اللہ کی) بہت حمد کرنے والی ہے، ان کے نبی کی جائے پیدائش مکہ اور ہجرت طیبہ (مدینہ) ہے، ان کا جہاد شام میں ہوگا، وہ اپنی کمر کے گرد تہبند باندھیں گے اور اپنے ہاتھ پاؤں کھلے رکھیں گے، رات کو مسجدوں میں ان کی (تلاوت و ذکر کی) گونج ایسی ہوگی جیسے شہد کی مکھیوں کے چھتوں میں گونج ہوتی ہے، اور وہ قیامت کے دن چمکتے ہوئے چہروں اور ہاتھ پاؤں (وضو کے نشان) کے ساتھ آئیں گے۔