المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن عبد الله بن سلام باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا دُحَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، جَمِيعًا، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، قَالَ: قُلْتُ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ: إِنَّا لَنَجِدُ فِي كِتَابِ اللهِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللهَ شَيْئًا إِلَّا قَضَى لَهُ حَاجَتَهُ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَأَشَارَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «بَعْضُ سَاعَةٍ» ، فَقُلْتُ: صَدَقْتَ بَعْضُ سَاعَةٍ، قُلْتُ: أَيُّ سَاعَةٍ هِيَ؟، قَالَ: «آخِرُ سَاعَاتِ النَّهَارِ» ، قُلْتُ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِسَاعَةِ صَلَاةٍ، قَالَ: «بَلَى إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا صَلَّى، ثُمَّ جَلَسَ لَمْ يَحْبِسْهُ إِلَّا الصَّلَاةُ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ»سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے، جبکہ رسول اللہ ﷺ بیٹھے ہوئے تھے، عرض کیا: ہم اللہ کی کتاب میں پاتے ہیں کہ جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مومن بندہ اس میں نماز پڑھتے ہوئے اس کے موافق ہو جائے اور اللہ سے کچھ مانگے تو اللہ اس کی حاجت پوری کر دیتا ہے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”گھڑی کا ایک حصہ۔“ میں نے کہا: آپ نے سچ فرمایا، گھڑی کا ایک حصہ۔ میں نے پوچھا: وہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دن کی آخری گھڑیاں۔“ میں نے کہا: وہ تو نماز کی گھڑی نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں، جب مومن بندہ نماز پڑھ لے، پھر بیٹھ جائے اور نماز کے سوا کوئی اور چیز اسے نہ روکے، تو وہ نماز ہی میں شمار ہوتا ہے۔“