المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
معاوية بن قرة، عن عبد الله بن سلام باب: معاویہ بن قرہ کی سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 13984
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَتْوِيَّةَ الْأَصْبَهَانِيُ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُرَيْكُ بْنُ أَبِي زُرَيْكٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَيْنَ مِصْراعَيِ الْجَنَّةِ مِقْدَارُ أَرْبَعِينَ عَامًا، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَيْهِ يَوْمٌ يُزَاحَمَ عَلَيْهِ كَازْدِحَامِ الْإِبِلِ وَرَدَتْ لِخَمْسٍ ظَمْآ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت کے دونوں کواڑوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے، اور اس پر ایک ایسا دن ضرور آئے گا جب اس پر اس طرح رش ہوگا جیسے پانچ دن کی پیاسی اونٹنیاں پانی پر رش ڈالتی ہیں۔“