المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يوسف بن عبد الله بن سلام، عن أبيه باب: یوسف بن عبداللہ بن سلام کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13971
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَنَحْنُ خَيْرٌ أَمْ مَنْ بَعْدَنَا؟، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ أَنَّ لِأَحَدِهِمْ مِثْلَ أَحَدٍ ذَهَبًا يُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللهِ مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِكُمْ، وَلَا نَصِيفَهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم بہتر ہیں یا وہ لوگ جو ہمارے بعد آئیں گے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ان میں سے کسی کے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرے تب بھی وہ تم میں سے کسی کے ایک مُد بلکہ اس کے نصف کے برابر بھی نہیں پہنچے گا۔“